آئی ایس پی آرنے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں
فائل:فوٹو
راولپنڈی:معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ عام شہریوں پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آرنے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ عام شہریوں پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ مادر وطن پر قربان ہونے والوں میں آرمی کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں، شہید ہونے والے میں نائیک عبدالرحمان اور نائیک وقار خالد شامل ہیں۔ لانس نائیک دلاور خان، اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر اور نثار بھی وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشین اورنگزیب بھی معرکہ حق کے دوران شہید ہوگئے۔ سینئر ٹیکنیشین نجیب، سینئر ٹیکنیشن مبشر اور کارپورل ٹیکنیشین فاروق بھی شہداء میں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 6 اور 7 مئی کو بلااشتعال حملے شروع کئے، بھارتی حملوں میں 40 عام شہری شہید ہوئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے۔ بھارتی حملوں سے 27 بچوں اور 10 خواتین سمیت 121 شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے۔ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
Comments are closed.