اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی،خواجہ آصف

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر بات چیت ہونی چاہیے، پاکستان نے اپنے تحمل اور فوجی طاقت کا لوہا منوایا ہے، پاکستان کو پچھلے 77 سال میں اتنی بڑی کامیابی کبھی نہیں ملی۔
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی، بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر بات چیت ہونی چاہیے، دہشت گردی گزشتہ 20 یا 30 سال سے ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، تقریباً ساری جنگیں ہی کشمیر پر لڑی گئی ہیں، مودی نے خطے کو جہنم میں دھکیلنے کی کوشش کی، افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوگئیں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے، بھارتی پارلیمنٹ میں ان کے وزیراعظم کو برابھلا کہا جا رہا ہے، تضحیک کی جا رہی ہے، بھارت اب تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے، یہ ہماری ڈپلومیٹک فتح بھی ہے، اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ہندوستان کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے تحمل اور فوجی طاقت کا لوہا منوایا ہے، پاکستان کو پچھلے 77 سال میں اتنی بڑی کامیابی کبھی نہیں ملی۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اب تمام مسائل کا حل ہونا چاہیے، خطے میں اب غریب لوگوں کو رہنے کا حق ملنا چاہیے۔

Comments are closed.