یورپی یونین کا پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ، تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زوردیا

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو

نیویارک: یورپی یونین نے پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس کاکہناہے کہ معاہدہ روکنا بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس کیساتھ رابطے میں بھارت کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کیا، وزیر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارت کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاہدہ روکنا بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، رہنماوٴں نے آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا۔
اس موقع ہر یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا ہے کہ میں نے فریقین پر زور دیا ہے وہ صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں، کشیدگی میں اضافہ کسی کے لیے سود مند نہیں۔
خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔
تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کر چکی ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Comments are closed.