مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4افرادجاں بحق

46 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
مانسہرہ: پہاڑی علاقے سنڈھی سے جبوڑی کی طرف آنے والی مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی سرن کے علاقے جبوڑی میں سنڈھی نالے کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کمسن بچی اور تین خواتین سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.