فرضی بجلی بلز نے عوام کا کچومر نکال دیا،نیپرا نے چوری پکڑ لی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: فرضی بجلی بلز نے عوام کا کچومر نکال دیا،نیپرا نے چوری پکڑ لی،بجلی کے بلوں کے نام پر عوام کو کیسے لوٹا گیا،نیپرا تحقیقات میں انکشافات سامنے آگئے،کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نےصارفین کو ایوریج بل بھیجے۔۔

کم بجلی استعمال کرنےوالوں کو بھی زیادہ بل بھیجے گئے،نیپرا اتھارٹی کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان۔وضاحت بھی طلب کرلی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز منظور شدہ ٹیرف کی شرائط و ضوابط کے مطابق بجلی کے بل وصول کرنے میں ناکام رہے،لاکھوں صارفین کو غلط بل بھیجے گئے۔۔

صارفین کو30 دن سے زائد بلنگ سے لاکھوں صارفین متاثرہوئے،نیپرا کا تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ڈسکوز کو 30 د ن میں خراب میٹر تبدیل کرنے اور غلط وصول کئے گئے بلوں کو صحیح کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے اووربیلنگ کے خلاف سخت ایکشن لینے اور ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،استفسار کیا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نااہلی کی سزا صارفین کو کیوں دی جارہی ہے؟

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ نیپرا اتھارٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی
ڈسکوز اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ ٹیرف کی شرائط و ضوابط کے مطابق بجلی کے بل وصول کرنے میں ناکام رہے۔

ڈسکوز نے کنزیومر سروس مینول کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں صارفین کو غلط ڈیٹیکشن بل بھیجے،30 دن سے زائد بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔

بلوں پر میٹرریڈنگ کی تصویر نہ لگانے اور فالٹی میٹربروقت تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے ڈسکوز کی جانب سے ایوریج بل بھیجے گئے۔

نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو بھی ڈیفیکٹومیٹرز پالیسی کے مطابق وقت پر میٹر تبدیل نہ کرنے پر نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کر لی۔

Comments are closed.