بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں،امریکا

42 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو
واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔دونوں ممالک سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماوٴں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا دونوں ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے بھارت اور پاکستان سے پہلگام واقعہ کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا تھا۔

Comments are closed.