شعیب ملک اور ثناء جاوید نے میٹھی عید کی تصویریں شیئرکردیں
فائل:فوٹو
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور صفِ اول کی اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے میٹھی عید کے موقع پر تصویریں شیئر کر کے اپنے مداحوں کی عید مزید میٹھی بنادی ہے۔مداح جوڑے کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
شعیب ملک اور ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹس پر ایک مشترکا پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو خوشگوار موڈ میں خوبصورت اور رومانٹک تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈرامہ شائقین و کرکٹ کے متوالوں کی پسندیدہ جوڑی نے اپنی پوسٹ کو ’عید‘ کا کیپشن دیا ہے اور ساتھ میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
تصویروں کے مطابق ثناء جاوید نے عید کے لیے ہلکے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کرتے ہوئے کریم رنگ کا چکن کاری کا لباس پہنا ہے جبکہ اس کے برعکس شعیب ملک کو سیاہ رنگ کے ڈھیلے ڈھالے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/DH7jXDVofaz/?utm_source=ig_embed&ig_rid=277a215c-1d84-4217-899a-b944ae5d629e
شیئر کی گئی اس پوسٹ پر اس جوڑی کے مداحوں نے لائیکس اور کمنٹ باکس میں سرخ دلوں کی بھرمار کر دی ہے۔
مداح ثناء جاوید اور شعیب ملک کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
Comments are closed.