قدیم اور بڑا دستی کلہاڑا سعودی عرب سے دریافت

45 / 100

فائل فوٹو

ریاض:سعودی عرب سے دنیا کا سب سے قدیم اور بڑا دستی کلہاڑا دریافت ہوا ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ نے سعودی عرب سے ایک قدیم دستی کلہاڑا دریافت کیا ہے جس کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا ہے۔

ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے اس کلہاڑے کو قرہ کے میدان سے دریافت کیا جو سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ایک قدیم شہر ہے۔

پتھر سے بنا یہ کلہاڑا 20.2 انچ یعنی 51.3 سینٹی میٹر لمبا ہے لیکن اتنا وزنی ہونے کے باوجود اسے دو ہاتھوں سے آسانی سے پکڑا جا سکتا ہے۔

یہ کلہاڑا دونوں اطراف سے بہت تیز ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اسے اشیا کو کاٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہوگا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کن اشیا کو کاٹنے کے لیے استعمال کیا گیا اور اسے کس نے بنایا۔

اس کے علاوہ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ یہ دستی کلہاڑا کتنا پرانا ہے۔

اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ماہر آثار قدیمہ عمر کین اکسوئے کا کہنا ہے کہ دستی کلہاڑے کی تخلیق کی درست تاریخ کے تعین کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب میں قرہ کے میدان سے اور بھی کئی اوزار دریافت ہوئے ہیں جو اندازاََ 200،000 سال پرانے ہوسکتے ہیں۔

Comments are closed.