افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

Afghanistan's acting Foreign Minister Amir Khan Muttaqi gestures while speaking during an event held in the Institute of Strategic Studies in Islamabad on November 12, 2021. (Photo by Farooq NAEEM / AFP)
60 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کی گی ہے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف درانی اور افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موٴثر کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملا امیر متقی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.