ہائیکنگ ٹریک ٹریل 3 کے جنگل میں خاتون سے مبینہ زیادتی

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف ہائیکنگ ٹریک ٹریل 3 کے جنگل میں خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ کوہسار تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون سےمبینہ زیادتی کا واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا اور واقعےکے بعد مقدمہ خاتون کی ہی مدعیت میں درج کیا گیا۔

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون ( س)مرید کے شیخوپورہ کی رہائشی ہے جسے نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کرراولپنڈی بلایا۔

ایف آئی آر میں میں کہا گیا ہے کہ نعمان سے ایک ایس ایم ایس پر رابطہ ہوا تھا میں نوکری کی تلاش میں تھی اور اس نے بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم میں ہے مجھے ملازمت دلوا سکتاہے۔

نعمان سے فون پر بات ہونے کے بعد میں ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی پہنچی جہاں نعمان نے مجھ سے 30 ہزار وصول کئے اور 20 ہزار نوکری کا نوٹیفکیشن ہوجانے کے بعد دینے کا کہا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نعمان نے خاتون کو ٹینچ بھاٹہ سے ساتھ لیا اور انٹرویو کے بہانے اسلام آباد لے آیا اور پھر ٹریل تھری پر لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے خاتون کو بعد میں واپس راولپنڈی اسی جگہ ڈراپ کیا جہاں سے پک کیا تھا جب کہ خاتون نے اپنی ایک عزیزہ کو روداد سنائی جس کے مشورے پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف مقامی پولیس کوتفتیش میں مکمل معاونت فراہم کرتا ہے۔

Comments are closed.