وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف سے ملنے تیسری بار ایون فیلڈ لندن پہنچ گئے

دعا کریں آئی ایم ایف کا قرضہ مل جائے، شہبازشریف

50 / 100

فوٹو:اسکرین گریب 

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف سے ملنے تیسری بار ایون فیلڈ لندن پہنچ گئے،ایون فیلڈ پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈاراوران کی ٹیم آئی ایم ایف سے رابطے میں ہے، دعا کریں آئی ایم ایف بورڈپروگرام کی منظوری دیدے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دعاکریں آئی ایم ایف بورڈپروگرام کی منظوری دیدے، وزیر خزانہ اسحاق ڈاراوران کی ٹیم آئی ایم ایف سےرابطےمیں ہے،آئی ایم ایف کا پروگرام اب منظور ہونا چاہیے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی سے فرانس میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ فرانس کےصدرکی دعوت پرفرانس گیا،آئی ایم ایف کی ایم ڈی سےدوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔

شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرنے ملاقات میں کہا کہ کچھ مسائل پربات کرنا چاہتےہیں، ان سےکہا کہ ہم تمام شرائط پوری کرچکےہیں، اب پروگرام اب منظور ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے کیس کے حوالے سے کہا کہ ملٹری کورٹ کےحوالےسےنوٹس کاعلم ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔لوٹن ائیر پورٹ پہنچنے پرپاکستان کے ہی ہائی کمشنر معظم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

Comments are closed.