چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کرلیے گئے

50 / 100

فوٹو : فائل

مظفر آباد: چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کرلیے گئے، وہ
آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں انھیں پی ڈی ایم ارکان نے بھی ووٹ ڈالے.

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے

بلا مقابلہ انتخاب کے باوجود قواعد کے مطابق پولنگ کا عمل ہوا اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے انھیں 52 کے ایوان میں انوارالحق کو 48 ووٹ ملے.

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا

انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، انہیں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ووٹ دیا۔

اس سے قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کی رات ہوا جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 15 منٹ دیے گئے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے جمعرات کی رات 12 بجکر 40 منٹ سے 12 بجکر 55 منٹ کا وقت دیا گیا۔چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے.

سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بلامقابلہ انتخاب کے بعد ووٹنگ کا عمل ہوا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق کو پیپلز پارٹی اور کو فارورڈ بلاک کے 12، 12 اراکین اور (ن) لیگ کے7 ارکان کی حمایت حاصل رہی.

Comments are closed.