معاشی دباوٴ ،میٹا کا مزید دس ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

42 / 100

فائل:فوٹو

سان فرانسسکو: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے معاشی دباوٴ کے سبب رواں سال مزید دس ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹا کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں بھی گیارہ ہزار ملازمین کی کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا۔
میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کا اپنے ملازمین کے نام ای میل میں کہا کہ میٹا کمپنی اگلے چند مہینوں میں 10 ہزار ملازمتیں ختم کردے گی۔
میٹا سربراہ کے مطابق ملازمین کی کٹوتیاں مڈل منیجمنٹ سطح سے کی جائیں گی، زیادہ تر کٹوتیوں کا اعلان اپریل اور مئی میں کیا جائے گا اور کچھ معاملات سال کے آخر تک جاری رہیں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کے معاشی حالات میں تبدیلی سے میٹا کمپنی کو بھی سخت معاشی دباوٴ کا سامنا ہے۔
میٹا کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں بھی گیارہ ہزار ملازمین کی کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.