شیخ رشید نے الیکشن میں سکیورٹی خدشات ظاہر کرنے پر بڑا سوال اٹھا دیا

قطر، یواین کوسکیورٹی دے سکتے ہیں الیکشن میں نہیں

50 / 100

فوٹو : فائل 

راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے الیکشن میں سکیورٹی خدشات ظاہر کرنے پر بڑا سوال اٹھا دیا، کہتے ہیں ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں؟ شیخ رشید نے کہا الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلےمیں ڈال رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی آئینی و قانونی بقاء 90 دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اور غیریقینی ہے.

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، فضل الرحمان نے ہاؤسنگ، مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں۔

ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جا رہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخر یا غریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت ہے، ہم قطر اور UN میں سکیورٹی دے سکتے ہیں اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلےمیں ڈال رہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا آئی ایم ایف کا فیصلہ آنے تک بجلی 14.24 تک فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی، علی بلال کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود کیس رجسٹر ہوا نہ ہی خیبر پی کے سے الیکشن کی تاریخ آئی، انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بارانتخاب اور سعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں.

Comments are closed.