موٹروے پر سفر کیلئے گاڑی کا فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا

52 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد: موٹروے پر سفر کرنا ہے تو گاڑی فٹ رکھنی پڑے گی، وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود نے موٹروے پر سفر کیلئے گاڑی کا فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ، بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا. 

آئی جی موٹروے کو ہدایات جاریموٹرویز پر حادثات کے پیش نظر وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کیا بڑا فیصلہ،وٹرویز پرداخلے کے لیے گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی قراردیا گیا ہے. 

بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے آئی جی موٹرویز خالد محمود کو ہدایت جاری کردیں. 

آئی جی موٹرویز چاروں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کریں،مولانا اسعد محمود کی ہدایت بھی جاری،وفاقی وزیر نے کہاچاروں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ موٹر ویز پر داخلے سے قبل تمام گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کو یقینی بنائیں. 

موٹروے پر فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دینے سے حادثات میں کمی آئے گی،شہریوں کےموٹرویز پر محفوظ سفر کےلیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

Comments are closed.