کےالیکٹرک کا کراچی کو مستحکم بجلی فراہمی کا 484 ارب روپے کا سرمایہ کاری منصوبہ

51 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد: کےالیکٹرک کا کراچی کو مستحکم بجلی فراہمی کا 484 ارب روپے کا سرمایہ کاری منصوبہ،  ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن شعبے کے لیے مالی سال 2024 سے -2030  تک سرمایہ کاری کا منصوبہ تشیکیل دیا گیاہے۔ 

کے الیکٹرک سے جاری اعلامیہ کے مطابق مستقبل کے منصوبے میں صارفین کی سہولت کو اس منصوبے میں مرکزی اہمیت دی ہے۔ یہ سرمایہ کاری منصوبہ کراچی کی ترقی کے لئے  جدید ٹیکنولوجی کے استعمال سے بجلی کی مستحکم اور قابل اعتماد فراہمی کے لیے نظام کو بہتر بنائے گا۔

نئے منصوبے میں بجلی کی طلب میں متوقع اضافے، نقصانات میں کمی کے اقدامات، اور حفاظت کے لیے نظام  میں بہ ہدف اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ 

اس منصوبے میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم میں 484 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس منصوبے کی تشکیل میں کے الیکٹرک کا نیشنل گرڈ سمیت بیرونی ذرائع سے اضافی، سستی، محفوظ اور قابل اعتبار بجلی حاصل کرنا شامل ہے. 

اس کے ساتھ ساتھ شہر میں  ہر قسم کے ماحول اور موسمی حالات میں بجلی  کی  مستحکم فراہمی کو مدنظر رکھا گیا ہےکے الیکٹرک نے نجکاری کے بعد اپنے ٹی اینڈ ڈی نقصانات کو نصف کر دیا ہے، صارفین کی تعداد اور بجلی کی فراہمی کو دوگنا کیا ہے۔

یہ سب  بجلی کی فراہمی کی ویلیو چین میں 474  روپے کی مسلسل سرمایہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوا۔ نیپرا اسٹیٹ آف انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق، 2005 میں نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک بجلی کی ترسیل اور تقسیم میں نقصانات میں کمی کے حوالے سے سب سے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔  

سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ آپریشنل بہتری لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور کمپنی کے کاروباری آپریشنز میں صارفین کے مفادات اور ضروریات کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے  جو کہ کے الیکٹرک کے وژن بنیادی نقطہ ہے۔ 

 گزشتہ  ایم وائی ٹی ایک مربوط ماڈل تھا  جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کو یکجا رکھا گیا تھا۔ جیسا کہ اب  مارکیٹ ایک ازاد نظام کی جانب بڑھ رہی ہے. 

اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری پلان نیپرا میں جمع کروا دیا۔ نیپرا،کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری پلان پر21 فروری کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو 1913 میں تشکیل دی گئی تھی۔ 2005 میں پرائیویٹائز ہونے والی کے الیکٹرک پاکستان میں واحد عمودی طور پر مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے جو کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت 6,500 مربع کلومیٹر کے علاقے میں بجلی فراہم کرتی ہے۔

 کمپنی کے اکثریتی حصص 66.4 فیصد کے ایک ایس پاور کی ملکیت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہیں، جب کہ حکومت پاکستان کمپنی میں 24.36 فیصد حصص رکھتی ہے۔

Comments are closed.