وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون، زلزلہ میں تباہی پر اظہارِ افسوس

52 / 100

اسلام آباد: وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون، زلزلہ میں تباہی پر اظہارِ افسوس، شہبازشریف نے رجب طیب ایردوان کو یقین دلایا پاکستانی حکومت و عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہے.

وزیراعظم نے صدر ترکیہ سے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے کہا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں.

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون
میں کہا غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے.

زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا،موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے.

شہبازشریف نے کہا قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں ہے.

وزیراعظم کا جاں بحق افراد کی مغفرت ، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون اور حمایت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا.

آپ کے اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، ترکیہ کے صدر کا وزیراعظم شہبازشریف کو جواب.

Comments are closed.