سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں، 24 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

55 / 100

کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں، 24 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں.

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پرانا گولیمار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران1 ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کریمنلز، 5 منشیات فروش، 5 غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 9 عدد نائن ایم ایم پسٹل،4 عدد 30 بور پسٹل،1 عدد 12 بور شارٹ گن،1 عدد ایس ایم جی،1 عدد ایم پی فائیو، 381 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 570 عدد تنزانیہ ٹوکن، چوری شدہ 17 عدد موبائل فون، 3 عدد موٹر سائیکل 570 گرام کرسٹل بھی برآمد کرلیاگیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.