ہری پور کے علاقے سرائے صالح میں 2 گروپوں میں تصادم، 5 افراد قتل، 3 زخمی

57 / 100

ہری پور: ہری پور کے علاقے سرائے صالح میں 2 گروپوں میں تصادم، 5 افراد قتل، 3 زخمی ہوئے، فائرنگ کا تبادلہ سرائے صالح کے نواحی علاقے چنگی بانڈی میرا میں ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں گروہوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا، اور اسی پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ اور کلہاڑیوں سے وار کئے.

تصادم کے نتیجے میں موقع پر ہی 5 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے، واقعہ کے فوری بعد فریقین کے حملہ آور ملزمان فرار ہوگئے.

Comments are closed.