عمران خان قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف

9 / 100

اسلام آباد: عمران خان قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے امیدوار ہونے کا اعلان کردیا۔

شاہ محمود قریشی نےپی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام حلقوں سے عمران خان امیدوار ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، قوم ہمارے ساتھ ہے، 17جولائی کےانتخابات میں بھی عوام نےہمارےحق میں فیصلہ سنایا۔

قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو عمران خان قومی اسمبلی 7 نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور ایک نشست پر ہار گئے تھے۔

Comments are closed.