تحریک انصاف کے فیصل جاوید،عامر کیانی ومظاہرین کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ

57 / 100

فائل:اے ایف پی 

اسلام آباد: تحریک انصاف کے فیصل جاوید،عامر کیانی ومظاہرین کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، یہ مقدمہ فیض آباد میں احتجاج کرنے پر درج کیاگیاہے۔

 گزشتہ روز فیض آباد میں احتجاج و توڑ پھوڑ پر فیصل جاوید اور توڑ پھوڑ پر سرکار کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سینیٹر فیصل جاوید ، عامر کیانی، وامق قیوم عباسی،راجہ راشد، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق مظاہرین نے نہ صرف قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی بھی کوشش کی، بلکہ فیض آباد اور قریبی علاقوں میں درختوں کو بھی آگ لگائی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس،ایف سی،انتظامیہ پر پتھراوٴ کیا، جس سے متعددپولیس اورایف سی اہلکارزخمی ہوئے۔

 واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روز احتجاج کیا تھا، موجودہ حکومت کے دور میں مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے اوراس بار احتجاج پر بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیاہے۔

Comments are closed.