ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا

57 / 100

وقار فانی

نوشہرو فیروز : ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا، اس میں گھریلو امدادی سامان کی بھی شامل ہے.

سیلاب متاثرہ سندھ کے ضلع نو شہرو فیروز کی یو نین کونسل مولہن کے گاوں خدا بخش وسترو میں 2ہزار متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا. اشفاق احمد تگڑ ضلعی چیئرمین ہلال احمر بھی موجود تھے.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسپانس ذوالفقار احمد کے مطابق نوشہرو فیروز کی یونین کونسل مولہن، صالح پور، نور پور، دریا خان جلبانی، چناری اور یوسی نوشہرو فیروز میں گھر گھر جاکر انتہائی متاثرہ گھرانوں کی رجسٹریشن کی گی.

ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز شاہزیب شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے ہلال احمر پاکستان کی اس کاوش کو غریب دوستی قرار دیتے ہوئے ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری کی جانب سے فراخدلانہ سیلاب متاثرین کی خدمت کو سراہا.

سامان میں 51کلو وزنی راشن میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، دالیں، مصالحہ جات، شامل ہے. اس حلقہ میں ایک ہزار گھرانوں میں نان فوڈ آہٹمز بھی تقسیم کیے گئے اس امدادی سامان میں فیملی ٹینٹ، شیلٹر ٹول کٹس، دو تارپولین شیٹس، ہاہیجین کٹس وغیرہ شامل ہے.

Comments are closed.