آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات ہوں گے،شیخ رشید

46 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات ہوں گے۔ سپریم کورٹ کاامتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنے دیتی ہے یاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔ آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاامتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنے دیتی ہے یاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔

اپنے بیان میں شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔پاکستان میں کٹھ پتلی تماشا لگا ہوا ہے۔ ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈراما بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرجائیگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کریگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔ آج چھٹی ہیکل سیسپریم کورٹ کیدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے منفی پیغام گیاہے۔ قوم کوبتایاجائے کہ ملک کوکس طرف لیکرجاناہے۔ترکی میں زلزلے سے50ہزار آدمی مریلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔

Comments are closed.