تھر کوئلہ 100سال تک ہزار وں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتاہے،وزیراعظم

46 / 100

فائل:فوٹو

تھر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ تھرپارکر میں تاریخی منصوبوں کا افتتاح  کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ تھر کوئلہ 100سال تک ہزار وں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتاہے، جوبجلی تھرمیں بن رہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پر جائے تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے تھرپارکر سندھ میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر ) اور 330 میگاواٹ تھل نوا تھر  منصوبوں کا افتتاح کیا۔

تھر کے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب کم لاگت بجلی کے یونٹ پیدا ہونگے۔ 3.53 ارب ڈالر کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوں کے افتتاح سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگاواٹ ہو جائے گی.

وزیرِاعظم نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کے لیے اسپتال کے تحفےکا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کوئلہ 100سال تک ہزار وں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتاہے، جوبجلی تھرمیں بن رہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پر جائے تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے، منصوبہ پاکستان کی ترقی کا موجب بنے گا اور بن رہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی ذات کو پاکستان کے وسیع تر مفاد پر ایک نہیں ہزار بار بھی قربان کرنا پڑے تو پرواہ نہیں، آئین سب پر مقدم ہے، آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

وزیراعطم نے مزید کہا کہ کچھ لوگ  کہہ رہے ہیں  کہ کوئلے کی بنیاد  پر بجلی   نہیں بننی چاہیے، وہ ملکی ترقی اور خوش حالی کے دشمن ہیں، ہمیں اس بارے میں کسی الجھن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کل ہی پاک فوج کے افسران شہید ہوئے ہیں، اگر ہم ان دہشت گردوں کو پناہ دیں اور ڈھال بنائیں تو یہ ناقابل برداشت ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں دہشت گردوں کو کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے 4سال سے تھر میں اور ٹرانسمشن لائنز پر رتی برابر کام نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت ،ٹیکنالوجی اور اکنامک زونز ہیں، اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے، کراچی کماؤ شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

Comments are closed.