جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ ، عمران خاں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ، آئی جی اور اسلام آباد انتظامیہ سے رپورٹ طلب

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے واضح احکامات کے باوجود جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات پر اسلام آباد انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ چیف جسٹس نے آئی جی اور اسلام آباد انتظامیہ سے 18 مارچ کے واقعات پر رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی فائل گم کے کیس کے ساتھ اس کیس کو منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 18 مارچ کے واقعات سے متعلق آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

اسسٹنٹ کمشنر عبد اللہ نے بطور پٹشنر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کا حکم تھا عمران خان امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں کریں گے عمران خان نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور جوڈیشل کمپلیکس پر پتھراوٴ کیا پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراو کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔

پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق سیکورٹی انتظامات کیے تھے عمران خان نے 17 مارچ کا عدالت کا ایک حکم بھی نہیں مانا عمران خان کو طلب کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات اپریل تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.