خالصتان کے قیام کیلئے سکھ کمیونٹی کا آسٹریلوی شہر برسبین میں ریفرنڈم

52 / 100

فوٹو : گوگل فائل

برسبین: خالصتان کے قیام کیلئے سکھ کمیونٹی کا آسٹریلوی شہر برسبین میں ریفرنڈم، انڈیا سے تعلق رکھنے والے سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارت کیخلاف فیصلہ دے دیا۔

اس سے قبل خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے علاوہ کئی ممالک میں ہو چکا ہے، اب اسی سلسلے میں اگلے مرحلے میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں منعقد ہوا.

ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی بھارتی شدت پسندی سے اظہارِ بیزاری اور خالصتان کا مطالبہ کر رہے ہیں، ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ سے قبل برسبین میں فضا کشیدہ ہوگئی۔

کشیدگی کے باوجود 30-35 ہزار سکھ اب تک ریفرنڈم میں حصہ لے چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔خالصتان کے حامی سکھوں نے برسبین میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کواحتجاجاََ زبردستی بند کردیا.

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےسکھوں کی سرگرمیوں پر پریشانی کا اظہار کیا ہے،میلبورن میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا.

Comments are closed.