پی ایس ایل 8 پلے آف،پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو12رنز سے ہرادیا

53 / 100

فوٹو: پی ایس ایل 

لاہور: پی ایس ایل 8 پلے آف،پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو12رنز سے ہرادیا،آخری اوور میں جیت کےلئے 24 رنز درکار تھے شاداب خان وکٹ پر موجود رہے مگر ہدف حاصل نہ کرسکے۔

لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 4.4 اوورز میں 60 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی پانچویں ففٹی مکمل کی اور وہ 39 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاورزلمی نے پاور پلے میں77 رنز بنا ڈالے،بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا،محمد حارث نے بھی 34 رنز کی اننگز کھیلی ۔

زلمی کےحسیب اللہ نے 16 اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 16 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹٖڈ کی  طرف سے شاداب خان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، فضل حق فاروقی، حسن علی اور محمد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔ اسلام آباد کیجانب سے صہیب مقصود 48 گیندوں پر 60 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

 ایلکس ہیلز 57 اور شاداب خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور کی جانب سے عامر جمال اور سلمان ارشاد نے آخری اوورز میں شاندار بولنگ کی اور دونوں نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 اسلام آباد یونائٹیڈ کااس شکست کے ساتھ پی ایس ایل 8 میں سفر تمام ہوگیاہے  جبکہ پشاور کا مقابلہ اب لاہور قلندرز کے ساتھ دوسرے ایلیمنیٹر میں جمعے کو ہوگا۔

پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے میچ میں جو ٹیم جیتی وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

Comments are closed.