پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی، محمد حارث کی برق رفتار اننگز

53 / 100

فوٹو : ٹوئٹر

راولپنڈی: پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی، محمد حارث کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا.

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے، زلمی کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز کی شراکت بنائی.

https://twitter.com/thePSLt20/status/1634856580071161857?t=ovYJWk6W84zLMNYxg5HoBA&s=19

سری لنکن بلے باز 41 رنز بناکر آوٹ ہوئے، محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے.

دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، کپتان ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، عامر جمال 9، مجیب الرحمن 2 جبکہ جمی نیشم ایک رن بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 166 رنز پر آوٹ ہوگئی، آٹھویں نمبر پر آنیوالے فہیم اشرف نے 13 بالز پر 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور رحمان اللہ گرباز 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے خرم شہزاد اور سفیان مقیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر جمال اور جیمز نیشم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ایک دو میچز کھیلے جائیں گے، لیگ راؤنڈ کا آخری میچ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا گیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے، انہوں نے اپنے 9 میچز کھیل کر محض 2 مقابلے جیتے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر انکی آخری پوزیشن ہے.

Comments are closed.