آج کل کے اداکاروں کو سوشل میڈیا سے شہرت مل جاتی ہے،کرشمہ کپور

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بھارت کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ آج کل کے نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے بے حد آسانی سے شہرت مل جاتی ہے۔ان کے وقت میں شہرت حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی مگر اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرشمہ کپورنے کہا کہ آج کل کے نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے بے حد آسانی سے شہرت مل جاتی ہے جبکہ 90 کی دہائی میں اداکاروں کے لیے پہچان بنانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔

48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے اداکاروں کو اپنی پہچان بنانے کیلئے لڑنا پڑتا تھا۔ کرشمہ نے کہا کہ انہوں نے جس بھی فلم میں کام کیا وہ چاہے کسی بھی مقصد کیلئے بنائی گئی ہو ہٹ ہوئی ہو یا فلاپ مگر ان کیلئے مفید ہی ثابت ہوئی۔

کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ ایک مختلف دور تھا اور ان کیلئے ان کی ہر فلم بہت خاص تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ہدایتکار ڈیوڈ دھون، یش چوپڑا اور شیام بینیگال کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت اچھا لگا۔

خیال رہے کہ کرشمہ کپور جلد اپنی نئی ویب سیریز ’براوٴن‘ کے ساتھ 3 سال بعد اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

کرشمہ کپور ابھینے دیو کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز براوٴن میں کلکتہ کی پولیس آفیسر ریٹا براوٴن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

Comments are closed.