آنکھوں کو ڈھانپ کر سونے کے دماغی فوائد

45 / 100

فائل:فوٹو

لندن: برطانوی سائنسداں نے دو مختلف تجربات سے ثابت کیا ہے کہ رات کے وقت آنکھوں کو کسی ماسک سے ڈھانپ کر سونے سے دماغی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اگلے روز آپ توانا ہوکر بیدار ہوتے ہیں۔

اگرچہ اس میں تحقیق میں شرکا کی تعداد کم ہے لیکن اس مطالعے کی شماریاتی اہمیت اپنی جگہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خوابگاہ میں ہلکی سی روشنی بھی دماغ کو متاثرکرسکتی ہے اور اسے روک کر اگلے دن نہ صرف آپ اگلے دن چاق و چوبند رہ سکتے ہیں بلکہ اس سے یادداشت بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

برطانوی سائنسدانوں نے دو اہم تجربات میں اس کی آزمائش کی ہے لیکن اس سے اٹلی اور امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کی تصدیق ہوئی ہے جو پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ نیند کے دوران ہرقسم کی روشنی کو روکنے یا کمریمیں مکمل تاریکی سے دماغی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جس کے نتائج فوری طور پر اگلے دن ہی سامنے آجاتے ہیں۔

Comments are closed.