ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پھر ایک ساتھ اداکاری کے جوہردکھائیں گے

50 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان شوبز کی مشہور جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد بڑی سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

 

بن روئے ڈرامہ اور فلم سے مشہور ہونے والی سٹار جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

 

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں مداح بن روئے کے بعد ماہرہ اور ہمایوں کو سینما گھروں میں ایک ساتھ دیکھیں گے۔

یہ فلم واسے چودھری نے لکھی ہے جس کی کہانی تو تاحال سامنے نہیں آئی تاہم اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک رومانوی فلم ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ہمایوں سعید ’لندن نہیں جاوٴں گی‘ جبکہ ماہرہ دو فلموں ’قائد اعظم زندہ باد‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔

Comments are closed.