انگلش ویمن کرکٹر نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی

45 / 100

فائل:فوٹو

 لندن: انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل وائٹ نے خواتین کی بیس بال ٹیم کی ہیڈ اور اپنی گہری دوست جارجی ہوج سے منگنی کرلی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے 150 کے قریب ٹی ٹوئنٹی اور 100 سے ایک روز میچ کھیلنے والی اسٹار کھلاڑی ڈینیئل وائٹ اور ویمن فٹبال ٹیم کی ہیڈ جارج ہوج 2019 سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

دونوں خواتین کے درمیان تعلقات کبھی خفیہ نہیں رہے ہیں اور نہ ہی انھوں نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے تاہم اب دونوں نے سوشل میڈیا پر منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں خاتون کرکٹر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک اور خاتون کو بوسہ دے رہی ہیں اور کیپشن لکھا ہے ۔۔ میرا۔۔۔ ہمیشہ کے لیے۔

دوسری خاتون کا چہرہ تو واضح نہیں لیکن وہ یقیناً جارج ہوج ہی ہیں بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور تصویر میں اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔

خیال رہے کہ خاتون کرکٹر نے ون ڈے کیریئر میں 1 ہزار 776 رنز بنائے اور 27 وکٹیں لی ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار 369 رنز بنائے اور 46 وکٹیں لی ہیں۔

Comments are closed.