ملتان سلطانز کو کراچی پہنچتے ہی کنگز کے ہاتھوں 66 رنز سے شکست

53 / 100

کراچی: ملتان سلطانز کو کراچی پہنچتے ہی کنگز کے ہاتھوں 66 رنز سے شکست ہوگئی، پاکستان سپر لیگ8 کے کراچی میں ہونیوالے آخری میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی ایک نہ چلنے دی۔

تبریز شمسی چھائے رہے اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ8 کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا. 

ملتان سلطانز کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں  16.3 اوورز میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی اور شعیب ملک نے3،3 جبکہ عماد وسیم اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 25، محمد رضوان 29 ،ریلی روسو 7، ڈیوڈ میلر 7 ، خوشدل شاہ 4، انور علی 12، اسامہ میر 10، کارلوس براتھویٹ 1، عقیل حسین 2 ، عباس آفریدی 2 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے، کپتان عماد وسیم 14 اور شعیب ملک 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کے لیے آج پی ایس ایل کا ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جب کہ انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی، کراچی کنگز کے سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئیں تھیں، فاسٹ بولر محمد عامر، حیدر علی اور عمران طاہر کو آرام کروایا گیا جبکہ محمد موسیٰ، طیب طاہر اور تبریز شمسی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

Comments are closed.