پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

49 / 100

کراچی : پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی،پشاور زلمی کے کیوی آل راونڈر نیشم کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا

کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50، سرفراز احمد 39 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور کی جانب سے عثمان قادر نے 2 وکٹیں لیں۔  جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کو بھی ابتدائی اوورز میں مشکلات پیش آئیں، محمد حسنین نے شاندار باؤلنگ کی اور 4 اوورز میں محض 13 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم پشاور زلمی کے رن ریٹ میں کمی نہ آئی، گلیڈی ایٹرز نے 155 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے جیمز نیشم 37 اور روومین پاول 36 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد حارث 18، بابر اعظم 19، صائم ایوب 0، ٹام کوہلر کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، داسن شناکا 16 اور وہاب ریاض 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نسیم شاہ نے 19 رنز دے کر ایک جبکہ محمد نواز نے 47 رنز کے بدلے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو بھی ایک وکٹ حاصل کرنے کیلئے 41 رنز دینا پڑے

Comments are closed.