ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

احسان اللہ کی 5 وکٹیں

51 / 100

ملتان: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، رئیلی روسو 78 اور کپتان محمد رضوان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، شان مسعود 3 رنز بنا کر توشارا کی وکٹ بنے.

ملتان سلطانز نے 111 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں پورا کر لیا، اس سے قبل برق رفتار احسان اللہ کے سامنے بیٹرز بے بس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 110 پر آوٹ، فاسٹ باولر کی 5 وکٹیں حاصل کیں، جیت کیلئے ملتان سلطانز کو 111 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان سپرلیگ کے 8ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1625892439121862659?t=jB-wo_pxZe9b1Zu9qmIp8Q&s=19

گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ملتان سلطانز کیخلاف مارٹن گپٹل اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک نہ چل سکی، مارٹن گپٹل دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر ہی 7 سکور بنا کر سمین گل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

چوتھے اوور کی پہلی گیند پر عبدالواحد 6 گیندوں پر صرف ایک سکور بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 7 گیندوں پر صرف 2 سکور بنا کر احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جیسن روئے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 27 سکور بنا کر احسان اللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد پہلی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

محمد نواز 18 گیندوں پر 14 سکور بنا کر اسامہ میر کی گیند پر جبکہ عمر اکمل 17 گیندوں پر 11 سکور بنا کر احسان اللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ نسیم شاہ دوسری گیند پر ہی احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ملتان سلطانزمیں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود ، ڈیوڈ ملر ، کیرون پولارڈ ، خوشدل شاہ ، عقیل حسین ، اسامہ میر ، سمین گل ، عباس آفریدی ، احسان اللہ شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد(کپتان)، مارٹن گپٹل ، جیسن روئے ، عمر اکمل ،افتخار احمد ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، عبدالواحد ، نسیم شاہ ، محمد حسنین ، نوان توشارا شامل ہیں۔

Comments are closed.