ترکیہ و شام میں زلزلہ ،اموات 4 ہزار 300 تک پہنچ گئیں ، 1700 عمارتیں منہدم

51 / 100

انقرہ : ترکیہ و شام میں زلزلہ ،اموات 4 ہزار 300 تک پہنچ گئیں ، 1700 عمارتیں منہدم ، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، عمارتیں زمیں بوس ہو نے سے لوگ نیچے دبے ہوئے ہیں ، زلزلہ سے جانی و مالی نقصانات پر پاکستان کا اظہارِ افسوس۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے، صبح سویرے زلزلہ کے باعث زیادہ تر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

https://twitter.com/Remarks/status/1622471980573147137?t=MXQ9oSxgVp0rN0yUpBpe1g&s=19

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن، لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے باعث 2 ہزار 921 افراد کی ہلاکت ہوئی، 14 ہزار 483 افراد زخمی ہیں. 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا بھی خدشہ ہے، زلزلے نے شام میں بھی تباہی مچائی، جہاں عمارتیں گرنے سے 1420 افراد کی اموات ہوئیں، 21 سو سے زائد زخمی ہیں۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہےکہ  زلزلےکے بعد سے کل تک 78  آفٹرشاکس محسوس کیےگئے ، زلزلے سےکم ازکم ایک ہزار 710 عمارتیں گرگئیں۔

https://twitter.com/AhsanKh15041654/status/1622590050851594246?t=1SLa-tA6fYdW01uj3JE4fA&s=19

ترک حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ  آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جب کہ  امریکا، روس، یوکرین، بھارت، پاکستان و دیگر ممالک نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش کی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم کااظہار ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرےگا، ترکیہ نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

Comments are closed.