بابراعظم کوآئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قراردیدیا

49 / 100

دبئی: بابراعظم کوآئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قراردیدیا،پاکستان ٹیم کے کپتان ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ، کہتے ہیں خوشی بیان نہیں کرسکتا۔

بابراعظم کوآئی سی سی کی جانب سے مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے،بابر اعظم نے 2022 میں 3 سنچریوں کی مدد سے 679 رنز اسکور کیے تھے۔

ایوارڈ ملنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ ملنے سے پاکستان کا نام روشن ہوا جس کی انہیں بےحد خوشی ہے۔

بابر کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کے پیچھے بڑی محنت تھی پورا سال پرفارم کرنا اور ہوم گراؤنڈ کے علاوہ مختلف کنڈیشن میں مختلف ٹیموں کے خلاف ان ہی کے گراؤنڈز پر مستقل مزاجی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

 

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، ٹیسٹ سیریز ختم ہوتی ہے تو فوری وائٹ بال کرکٹ شروع ہوجاتی ہے۔ جلدی جلدی سوئچنگ سے کھیل میں نکھار آتا ہے اور ذہنی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ خود کو زیادہ فٹ رکھنا پڑتا ہے جس کے بعد ایوارڈ ملتا ہے تو حوصلہ بھی بڑھتا ہے اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور آگے بھی اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کا عزم پیدا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے انہیں اس بڑے ایوارڈ کے قابل سمجھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ اس ایوارڈ کے لیے فہرست میں بین اسٹوک، سکندر رضا اور ٹِم ساوتھی کراؤڈ کے سامنے کھلیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کا کریڈیٹ فیملی، ٹیم میٹس اور فینز کو دیں گے جنہوں نے ہر لمحے انہیں سپورٹ کیا۔جیسے بڑے کھلاڑیوں کے نام بھی شامل تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کئی کہ خوشی ہوئی سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ میں راہول ڈریوڈ اور ویرات کوہلی سمیت کئی بڑے نام موجود ہیں، اب میرا نام بھی ہوگا، اس خوشی کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا سال اچھی اننگز کھیلیں لیکن ریڈ بال میں آسٹریلیا کے خلاف 196رنز کی اننگز اور وائٹ بال میں انگلینڈ کے خلاف سنچری سال کی بہترین کارکردگی میں سے ایک ہے جو انہیں یاد ہے

Comments are closed.