گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال 22-2021کے لیے 106 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے.

صوبائی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا، واک آؤٹ سے قبل اپوزیشن رکن نواز خان ناجی نے بجٹ کی کاپی پھاڑ کر پھینک دی ۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد زیدی کی زیر صدارت خصوصی بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے بجٹ پیش کیا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کا گزشتہ سال21-2020 کا سالانہ مجموعی بجٹ 68 ارب 68 کروڑ روپے تھا،رواں مالی سال کا بجٹ گزشتہ سال کے بجٹ سے 54 فیصد زیادہ ہے۔

Comments are closed.