مریم نواز دھیان سے نام لو میرا، شوہر ناراض نہ ہو، عمران خان

ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز دھیان سے نام لو میرا، شوہر ناراض نہ ہو، عمران خان نے کہا مریم نواز اپنی تقریر میں بار بار میرا نام لیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز میرا نام اس جذبے اور جنون سے لیتی ہے کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

ملتان میں جلسہ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کو مجھے پر اتنا غصہ کیوں ہے؟ میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ نون لیگ والوں جواب دو کیا گیدڑ کبھی لیڈر بن سکتا ہے ؟ نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگا، اٹک جیل میں اتنا رویا کہ ٹشو پیپر ختم ہو گئے تھے۔

لیگی رہنما مریم نواز سےمتعلق سابق وزیر اعظم کے متنازع بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی سماجی اور سینئر صحافیوں کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آرہا ہے۔

عمران خان نے مریم نواز کے غصے کا ذکر کرنے کے بعد یہ وضاحت بھی کی کہ جن مقدمات میں مسلم لیگ ن والے پھنسے ہوئے ہیں وہ میں نے تو نہیں بنائے۔ میرے دور میں تو صرف مقصود چپڑاسی سامنے آیا ہے۔

Comments are closed.