کینیڈا کے شہر مسی ساگا کی مسجد میں دہشت گردی، متعدد افراد زخمی

56 / 100

فوٹو :فائل

مسی ساگا(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر مسی ساگا کی مسجد میں دہشت گردی، متعدد افراد زخمی ہوگئے ملزم نے کلہاڑی سے لوگوں پرحملے کئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دہشتگردی کا کا یہ واقعہ فجر کے وقت ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق مسجد انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Comments are closed.