ملک کے مختلف علاقوں میں ابررحمت برسنے سے موسم خوشگوار

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد سمیت گردونواح اورمضافاتی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ابررحمت برسنے پر حبس اورگرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافاتی اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج الصبح بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا بارش کے بارش درجہ حرارت میں بھی واضح کمی آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اور23 ستمبر کو تیز ،موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ 22 سے24 ستمبر کے دوران تیز ، موسلادھار بارش کے باعث مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 46، لسبیلہ43، خانپور اور سبی میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.