عورت نےدوسرے مرد سے تعلق قائم ہونے پرپہلی سیڑھی بننے والے مرد کو چھوڑ دیا

پہلے نے پڑھا کر افسر بنایا تھا

55 / 100

فوٹو: انڈین میڈیا

کراچی: ایک اور عورت نےدوسرے مرد سے تعلق قائم ہونے پرپہلی سیڑھی بننے والے مرد کو چھوڑ دیا ، اس بار یہ واقعہ پاکستان کی بجائے بھارت میں سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے شوہر کے خرچ پر پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد دوسرے شخص کی محبت میں پہلے چھوڑ دیا.

اس حوالے سے بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر الٰہ آباد (پراگ راج) سے تعلق رکھنے والی جیوتی موریا نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بننے کے بعد دوسرے شخص سے تعلقات بڑھا لئے اور پہلے کو چھوڑ دیا۔

اس عورت کی جانب سے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے بعد دوسرے شخص سے محبت ہوجانے اور پھر اس کی خاطر شوہر کو چھوڑے جانے پر بھارت میں مذکورہ معاملے پر گانے بھی بننا شروع ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی اس عورت کی بیوفائی پر لوگ بحث کرتے دکھائی دیے اور کئی لوگوں نے اسے فلموں جیسی کہانی قرار دیا۔ ’ڈی این اے انڈیا‘ کے مطابق جیوتی موریا نامی خاتون اترکھنڈ کے شہر بیرلی میں ایڈمنسٹریٹر کے ایس ڈی ایم عہدے پر فائز تھیں۔

خاتون کو شوہر نے خرچہ کرکے پڑھا لکھا کر افسر بنانے میں مدد کی اور ابتدائی طور پر خاتون شوہر اور گھر کے ساتھ مخلص بھی تھیں، تاہم بعد ازاں خاتون کے ناجائز تعلقات کا انکشاف ہونے پر خاتون نے شوہر کو ہی چھوڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر خاکروب تھے اور انہوں نے اہلیہ کو مشکل حالات کے باوجود پڑھایا لکھایا، خاتون نے پڑھ لکھ کر ریاستی پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا، جس میں انہوں نے ریاست بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئیں۔

بھارتی ٹی وی ’زی نیوز‘ کے مطابق جوڑے کے شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش بھی ہوئی تھی، جس کے بعد خاتون جب ایس ڈی ایم بنیں تو پورے خاندان میں خوشیاں پھیل گئیں لیکن جلد ہی خاندان بکھر گیا۔

وہ شوہر جس نے اپنی بیوی کی بھر پور مدد کرکے افسر بنایا اور عورت نے بلندی حاصل کرتے ہی پہلے مرد کو چھوڑ دیا، فوٹو : بھارتی میڈیا

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ عورت کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ کے الٰہ آباد کے شہر میں ہی ہوم گارڈ کے ایک افسر سے ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کا کافی عرصے سے فیس بک پر رابطہ تھا۔

عورت کے شوہر الوک موریا کے مطابق وہ کئی سال تک بیوی اور مذکورہ شخص کی بات چیت کو پیشہ ورانہ بات چیت سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے لیکن ایک دن ان کی بیوی کے فون میں ان کا فیس بک کھلا رہ گیا تو انہوں نے ان کے میسنجر میں جاکر نازیبا پیغامات دیکھے۔

شوہر کے مطابق بیوی کے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر بیوی ان پر آگ بگولہ ہوگئیں اور انہیں جیل بھجوانے کی دھمکی دی اور بعد ازاں بیوی نے ان پر جہیز خوری کا الزام لگا کر انہیں پھنسانے کی کوشش کی۔

شوہر کے مطابق انہوں نے بیوی کو مشکل حالات میں پڑھا لکھا کر بڑے عہدے پر پہنچایا لیکن اسی خاتون نے دوسرے مرد کے لیے انہیں چھوڑا۔شوہر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بیوی کو دوسرے مرد سے تعلقات ختم کرنے کا کہا، جس پر بیوی نے طلاق لینے سمیت ان پر مقدمات بنانے کی دھمکیاں دیں۔

واضح رہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ پہلے بھی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں کہ پہلی سیڑھی بننے والے مرد کو عورت چھوڑ کر دوسرے اور پھر تیسرے مرد کے ساتھ دوستیاں بنا لیتی ہیں.

ایسے واقعات میں عموماً عورتیں اپنے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مثبت پیش رفت کا پرچار اور پہلے مرد سے فاصلے بڑھانے کیلئے اپنے اہل خانہ کے سامنے پہلے کی برائیاں کرتی ہیں تاکہ  گھر والوں کو اندھیرے میں رکھا جاسکے.

Comments are closed.