امریکی صدر جوبائیڈن تقریب کے دوران اسٹیج پرگر پڑے،ویڈیو وائرل

54 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

اسلام آباد: امریکی صدر جوبائیڈن تقریب کے دوران اسٹیج پرگر پڑے،ویڈیو وائرل،وہ گفتگو کے بعد بائیڈن نشست پرواپس جانے لگے تو اس دوران ان کا پاوں کسی رکاوٹ کے باعث رکا اور وہ زمین پر گر گئے۔

امریکی صدر بائیڈن گزشتہ روزکولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دینے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

زمین پر گرنے کے بعد اسٹیج پر موجود ایئرفورس کے اہلکاروں نے امریکی صدر کو سنبھالا اور انہیں دوبارہ کھڑا کیا جس کے بعد وہ واپس جاکر اپنی نشست پر بیٹھے۔

زمین پر گرنے کے بعد وائٹ ہاؤس کی طرف سے بتایا گیاہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

امریکی صدر کے تقریب کے دوران گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں وہ اس سے پہلے بھی کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں۔

Comments are closed.