بشری بی بی اکیلی چل کر عدالت پیش، عمران خان گاڑی میں بیٹھے رہے

50 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد: بشری بی بی اکیلی چل کر عدالت پیش، عمران خان گاڑی میں بیٹھے رہے، ان کی اہلیہ اکیلی اتریں اور سکیورٹی کے ہمراہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئیں۔

اسلام آباد کی نیب عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے ہمراہ پیشی کےلئے پہنچے تاہم اب کی بار صورتحال مختلف نظر آئی، عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عدالت کے اندر جانے کی بجائے باہر گاڑی میں بیٹھے رہے۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمٹا دی۔نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تاہم عمران خان بشری بی بی کے ساتھ اندر کمرہ عدالت میں نہیں آئے اورگاڑی میں انتظار کرتے رہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ ہم نے ان کےگھر پر چھایا مارا۔ ہماری کسی ٹیم نے نہ چھاپا مارا اور نہ ہی بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ یہ درخواست ضمانت غیر موثر ہوچکی ہے۔ جب بھی ضرورت ہو تو بشریٰ بی بی تحقیقات میں تعاون کریں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ چھ گھنٹے بشری بی بی نیب آفس کے باہر رہیں لیکن نیب نے کہا ہم نے بلایا ہی نہیں۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔

Comments are closed.