آڈیو لیکس کمیشن کیس، جمع کروائے گئے جوابات پر درخواست گزاروں سے جواب طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹمیںآ ڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پر مختصر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بنچ پر اٹھائے گئے اعتراضات پر سماعت آئندہ ہفتے کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل آفس کی درخواست واپس کر دی ہے ،یہ روایت ہے ججز پر اعتراضات بنچ کے سامنے ہی اٹھائے جاتے ہیں ،بنچ پر اعتراض کی درخواست رجسٹرار آفس نہیں لیتا۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی روسٹرم پر آئے اور کہا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنا چاہتا ہوں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا آپکی درخواست کے علاوہ بھی کچھ درخواستیں دائر ہوئیہیں،ممکن ہے کچھ درخواستوں میں ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہوں جو نامناسب ہوں۔

صدر سپریم کورٹ بار کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا انکوائری کمیشن نے کہا ہم ٹاک شوز میں بیٹھتے ہیں،ہم ٹاک شوز میں سپریم کورٹکا دفاع کرتے ہیں ،سپریم کورٹکے دروازیپر بیٹھ کر جو کچھ کہا گیا اْسے یہاں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

چیف جسٹس نے کہا آئندہ ہفتے تمام درخواست گذاروں کو سنیں گے۔عدالت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں جمع کروائے گئے جوابات پر درخواست گزاروں سے بھی جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور سیکرٹری انکوائری کمیشن نے تحریری جوابات میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال ،جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے نیا بنچ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

Comments are closed.