محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی نوید سنادی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔ مغربی ہوائیں 16مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگیں جو 20مارچ تک موجود رہیں گی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16سے 20مارچ کے دوران چترال ،دیر ،سوات ،مانسہر ہ ،ایبٹ آباد،کوہستان ،شانگلہ ،بونیر ،ہری پور،کرک،کوہاٹ ،چارسدہ،نوشہرہ ،صوابی،باجوڑ،کرم ،وزیرستان ،بنوں اورڈی آئی خان میں بھی بارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ 16سے 20مارچ کے دوران مری ،گلیات ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،چکوال ،جہلم،گوجرانوالہ ،گجرات ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ،نارووال ،لاہورمیں بارش متوقع ہے جبکہ 17سے 19مارچ کے دوران فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،قصور ۔سرگودھا،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بھکر،لیہ ،کوٹ ادو ،خانیوال ،پاکپتن اوربہاولپور میں بادل برسنے کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ 16سے 20مارچ کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں نیلم ،مظفرآباد ،پونچھ ،ہٹیاں ،باغ میں بارش متوقع ہے جبکہ اس دوران گلگت بلتستان میں دیامیر،استور،غذر ،سکردو،ہنزہ ،گلگت ،گانچے ،شگر میں بارش اورچندمقامات پر ژالہ باری کابھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ تیزہواؤں ،ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اورکمزورانفراسٹرکچر کو نقصان کاخطرہ ہے تاہم بارش پنجاب ،خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارانی علاقوں کے لئے مفید ہوگی ۔

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقے ،گلگت بلتستان ،کشمیر ،مری اورگلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ بارش محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ۔

Comments are closed.