حکومت نے مالیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی، سرکاری فیول، الاونسز پر کٹ لگ گیا

52 / 100

ولیدبن مشتاق

اسلام آباد: حکومت نے مالیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی، سرکاری فیول، الاونسز پر کٹ لگ گیا، فنڈ ز کی کمی کے باعث یہ اقدامات کئے گئے معاشی بحران شدت اختیار کر گیا۔

وفاقی حکومت نے فنڈ ز کی کمی کے باعث مالیاتی ایمرجنسی نافذ کی ہے جس کاکابینہ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق 14 نکاتی ایمرجنسی ایجنڈے میں سرکاری گاڑیوں کا فیول 120 لیٹر ماہانہ جبکہ ملازمین کا ڈیلی الاونس دو دن تک محدود کر دیا گیاہے۔

اسی طرح ہارڈ شپ الاونس تنخواہ کے 25 فیصد تک محدود اور گریڈ 11 سے 21 تک میڈیکل الاونس تاحکم ثانی ختم کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 تا 21 تک کسی ملازم کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی نہیں ملے گی جبکہ ہر نوعیت کے سرکاری اداروں پر اخراجات کی مکمل تفصیل پیش کرنا لازم ہو گا۔

کابینہ ڈویژن نے تمام غیر ضروری سرکاری کنٹریکٹ ملازمین کی چھانٹی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مالیاتی ایمرجنسی پالیسی کے مطابق سرکاری ملازمین کو سالانہ انکریمنٹ کار کردگی رپورٹ کے بغیر نہیں ملے گا جبکہ بونس اور آنریریا دینے پر بھی فوری پابندی لگا دی گئی ہے۔

Comments are closed.