پانامہ لیکس، لاہور ہائی کورٹ کے مستعفی جج جسٹس فرخ کااستعفیٰ منظور

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا استعفیٰ صدر مملکت نے منظور کرلیاسپریم کورٹ جوڈیشل کونس میں ان کے خلاف کارروائی ختم کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت عارف کو بھجوایا جنہوں نے اس کی منظوری دے دی۔

جسٹس فرخ عرفان نے اس حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس فرخ عرفان کے خلاف کارروائی بھی ختم کردی ہے۔

جسٹس فرخ عرفان کا نام پاناما لیکس میں شامل تھا، اور ان کی آف شور کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ جسٹس فرخ عرفان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی شروع کررکھی تھی۔

منگل کو اس کیس میں گواہیاں مکمل ہونی تھیں اور جسٹس فرخ عرفان کا بیان بھی ریکارڈ ہونا تھا، تاہم جسٹس فرخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کے خلاف کارروائی ختم کردی ہے۔

جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ جسٹس فرخ نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت کو بھجوا دیا ہے، اور صدر نے استعفے کی منظوری بھی دے دی ہے، اور اب وہ اپنے عہدے پر نہیں رہے۔

Comments are closed.