راولپنڈی وومین چیمبر کے وفد کی بہاولپور وومین چیمبر کے ایورڈ شو میں شرکت

52 / 100

راولپنڈی: راولپنڈی وومین چیمبر کے وفد کی بہاولپور وومین چیمبر کے ایورڈ شو میں شرکت، بہاولپور میں میر ی کہانی ایورڈ شو انعقاد کیا گیا۔

بہاولپور وومین چیمبر آف کامرس کی جانب سے راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی صدر عظمی بٹ، سینئر نائب صدر الماس اختر، نائب صدر نورین اختر، سابق صدر نیلم خالد چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر فوزیہ تبسم کو ایورڈز دیئے گئے۔

اس موقع پر صدر راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس عظمی بٹ نے کہا کہ بہاولپور وومین چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام میری کہانی ایورڈ شو کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔

ایسے اقدامات سے بزنس کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔آج خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرر ہی ہیں اور کسی سے کم نہیں ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بھی ایسے ایونٹس کو سپورٹ کرے۔

Comments are closed.