کورونا سے متاثرہ مزید 3افراددم توڑ گئے، 170 کی حالت تشویشناک

56 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔مہلک وائر س کورونا سے متاثرہ مزید 3افراددم توڑ گئے، 170 کی حالت تشویشناک ہے. 

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹو ں میں 599 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.81 ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ موذی وائرس نے ایک دن میں مزید 3 مریضوں کی جان لے لی جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 170 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Comments are closed.